Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / لبنان میں خودکش بم حملہ‘ ایک فوجی ہلاک

لبنان میں خودکش بم حملہ‘ ایک فوجی ہلاک

بعلبک۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک خودکش کار بم دھماکہ سے جو مشرقی لبنان میں شام کی سرحد سے متصل علاقہ میں فوجی چوکی پر کیا گیا، کم از کم ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ایک خودکش بم بردار نے اپنی کار کو لبنانی فوج کی چوکی کے روبرو آرسل کے علاقہ میں اقابت الجرد کے مقام پر فوجی چوکی کے روبرو دھماکہ سے اڑادیا۔ ابتدائی اطل

بعلبک۔ 30؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک خودکش کار بم دھماکہ سے جو مشرقی لبنان میں شام کی سرحد سے متصل علاقہ میں فوجی چوکی پر کیا گیا، کم از کم ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ایک خودکش بم بردار نے اپنی کار کو لبنانی فوج کی چوکی کے روبرو آرسل کے علاقہ میں اقابت الجرد کے مقام پر فوجی چوکی کے روبرو دھماکہ سے اڑادیا۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب ایک فوجی ہلاک ہوگیا

جب کہ دیگر کئی زخمی ہیں۔ آرسل کے علاقہ میں شامی سرحد سے متصل لبنان کا علاقہ شامی خانہ جنگی سے متاثر ہے۔ شام کی سرکاری فوجیں جنھیں لبنان کی نیم فوجی تنظیم حزب اللہ کی تاید حاصل ہے، شام میں باغیوں کے ساتھ خانہ جنگی میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے سرحد سے متصل علاقہ میں بھی شیعہ۔سنی ورقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ہے۔ حزب اللہ کے حامی اور مخالفین کے درمیان وقفہ وقفہ سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اکثر اوقات سرکاری فوج کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT