Thursday , December 13 2018

لبنان میں سعودی شہری کا اغوا:سعودی عرب

بیروت11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنان کے ساتھ ابتر سفارتی تعلقات کے درمیان سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کے ایک شہری کا لبنان میں اغوا کیا گیا ہے ۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان علاقائی کشمکش بڑھنے کی وجہ سے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور جو پہلے سے وہاں ہیں ان سے واپس آنے کی اپیل کی ہے ۔لبنانی حکام نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری کو محروس رکھا ہے ۔واضح رہے کہ سعد الحریری نے گزشتہ ہفتے استعفی دیا تھا۔ وہیں سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حریری ایک آزاد شخص ہیں اور انہوں نے استعفی دینے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ان کی حکومت میں دخل دے رہا تھا۔بیروت میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے نے اپنے ایک شہری کے اغوا کا اعلان کیا، لیکن اغوا کے حالات اورمذکورہ شخص کی شناخت کی کوئی تفصیل نہیں دی۔سعودی خبر رساں ایجنسی نے کہاکہ ”اغوا سعودی شہری کی غیر مشروط جلد سے جلد رھائی کیلئے سفارت خانہ لبنان کے ٹاپ سیکورٹی حکام کے رابطے میں ہے ”۔

TOPPOPULARRECENT