Friday , December 15 2017
Home / دنیا / لبنان میں کیمرون کی پناہ گزینوں سے ملاقات

لبنان میں کیمرون کی پناہ گزینوں سے ملاقات

بیروت۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج ایک شامی پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا۔ وہ یہاں ایک روزہ دورہ پر پہنچے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ اور یوروپ میں تارکین وطن بحران کے مسئلہ پر متعلقہ قائدین سے تبادلہ خیال کرسکیں۔ اس دورہ کا مقصد دراصل ان حالات کا جائزہ لینا ہے جہاں کیمرون کی جانب مقرر کئے گئے ایک وزیر کی جانب سے 20,000 شامی پناہ گزینوں کو آئندہ پانچ سالوں کے اندر برطانیہ میں پناہ دیئے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا طربول مستقر جو مشرقی لبنان میں واقع ہے، میں موجود ایک پناہ گزین کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی۔ لبنان نے اس وقت 1.1 ملین شامی متاثرین کو پناہ دے رکھی یہ جن کیلئے عارضی خیمہ نما رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ کیمرون نے اس موقع پر کہا کہ وہ خود پناہ گزینوں سے ملنا چاہتے تھے اور خود اپنے کانوں سے ان کی داستان الم سننا چاہتے تھے کہ یہ معلوم کرسکیں کہ آخر پناہ گزین کیا چاہتے ہیں اور ان کی سب سے زیادہ ترجیحی ضرورت کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT