Monday , May 28 2018
Home / دنیا / لبنان کے اُمور میں غیرملکی مداخلت کیخلاف روس کا انتباہ

لبنان کے اُمور میں غیرملکی مداخلت کیخلاف روس کا انتباہ

ماسکو 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس نے لبنان کے اُمور میں غیر ملکی دخل اندازی کے خلاف انتباہ دیا جبکہ لبنان کے وزیراعظم نے حیرت انگیز طور پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر خارجہ روس سرجی لاؤروف نے آج وزیر خارجہ لبنان جبران باسل سے ملاقات کے دوران کہاکہ روس لبنان کی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی یکجہتی کی ہمیشہ تائید کرتا رہے گا۔ لبنان کا بحران غیرملکی مداخلت کی وجہ سے پیچیدہ ہوگیا ہے۔ اُنھوں نے بیرونی ممالک کو اِس بحران میں دخل اندازی کے خلاف انتباہ دیا۔

فلپائن میں آسیان چوٹی کانفرنس سے قبل بم حملے کی سازش ناکام
منیلا 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام پسندوں نے منیلا کے شاپنگ مال میں بم حملے کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی قائدین شہر میں چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے تھے۔ تاہم فلپائن کی پولیس نے اِس سازش کو ناکام بنادیا ۔ ابوسیاف عسکریت پسند گروپ کے ارکان کو 10 نومبر کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک دن بعد دارالحکومت میں عالمی قائدین کی آمد شروع ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT