Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / لبنان کے فلسطینی کیمپ میں جھڑپیں، 3 ہلاک

لبنان کے فلسطینی کیمپ میں جھڑپیں، 3 ہلاک

سیڈن (لبنان) ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے سب سے بڑے فلسطینی رفیوجی کیمپ میں مسلح حریف گروپوں کے درمیان کل رات اور آج صبح پیش آئی جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ کیمپ جنوبی سیڈن کے قریب واقع ہے۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم 35 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایمبولنس گاڑیاں اس کیمپ تک پہنچنے سے قاصر ہے کیونکہ جھڑپیں شدید ہورہی ہے۔ جند الشام اسلام پسند گروپ اور فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح تحریک کے ارکان کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مقامی لوگوں کو پناہ گزین کیمپ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا اور ان لوگوںنے قریبی مساجد میں پناہ لے رکھی ہے۔ مہلوکین میں سے کم از کم 2 افراد فتح کے ارکان تھے جن میںسے ایک آفیسر تھا۔

TOPPOPULARRECENT