Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / لداخ میں برف کے تودے کھسکنے سے 5 فوجی پھنس گئے ، شمالی ہند میں بارش

لداخ میں برف کے تودے کھسکنے سے 5 فوجی پھنس گئے ، شمالی ہند میں بارش

نئی دہلی ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 5 فوجی ایک چوکی پر بٹالک سیکٹر (لداخ) میں برف کے تودے کھسکنے سے فوجی چوکی میں پھنس گئے ۔ ان میں سے دو کو بچالیا گیا جبکہ باقی تین کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ دہلی اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے ۔ جبکہ ان علاقوں میں بارش کا بھی انتباہ دیا گیا ۔ جنوبی اور وسطیٰ کشمیر میں سیلاب آگیا ہے ۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے پتھر گرنے اور برفانی تودے کھسکنے کے واقعات پیش آئے ۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر ، اڈیشہ اور مہاراشٹرا کے علاقہ ودربھا میں سیلاب آنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔4 ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT