Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / لداخ میں ہلاک فوجی سپاہی کی آج آخری رسومات

لداخ میں ہلاک فوجی سپاہی کی آج آخری رسومات

حیدرآباد۔6اپریل ( سیاست نیوز) جموں و کشمیر کے ضلع لداخ کے تحت لیہہ ٹاؤن میں جمعہ کو مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والے چار سپاہیوں میں شامل سپاہی شیوشنکر کی آخری رسومات 7اپریل کو یہاں تمام فوجی اعزازات کے ساتھ ادا کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ پاگونگ جھیل کے راستہ پر چانگلا میں جمعہ کو ایک مٹی کا تودا فوجی گاڑی پر گر پڑا تھا جس کے نتیجہ میں بشمول شیو کمار ‘ چار فوجی سپاہی ملبہ میں زندہ دفن ہوگئے تھے‘ ایک سپاہی ہنوز لاپتہ ہے ۔ سپاہی شیوکمار کا تعلق ضلع محبوب نگر کے شادنگر تحصیل کے تحت موضع کمارم سے ہے ۔ پسمادنگان میں بیوہ شامل ہے۔ اس بہادر سپاہی کی منگل کو فوجی اعزازات کے ساتھ ادا کی جانے والی آخری رسومات میں صوبیدار ایس کے نائر موجود رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT