Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / لدھیانہ میں فیاکٹری مہیب آتشزدگی میں تباہ، 3 افرادفوت

لدھیانہ میں فیاکٹری مہیب آتشزدگی میں تباہ، 3 افرادفوت

لدھیانہ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک فیاکٹری کی سہ منزلہ عمارت آج زبردست آتشزدگی کا شکار ہوکر ڈھیر ہوگئی جس کے نتیجہ میں فائر بریگیڈ کے ایک شخص کے بشمول 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 15 دیگر ملبہ میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ پولیس نے کہاکہ فائر بریگیڈ کے بعض مزید ارکان بھی ملبے میں پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔ آتش فرو عملہ نے شعلوں پر کسی طرح قابو پایا لیکن مشتاق نگر میں واقع تین منزلہ ڈھانچہ بُری طرح ڈھیر ہوگیا جس میں 15 تا 20 افراد پھنس گئے۔ لدھیانہ کے پولیس کمشنر آر این ڈھوکے نے کہاکہ تین نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جن میں سے دو کی شناخت ہوگئی۔ ایک نعش فائر بریگیڈ کے ملازم کی ہے۔ بچاؤ آپریشنس ہنوز جاری ہیں اور رات دیر گئے تک چل سکتے ہیں۔ ضلع نظم و نسق اور پولیس کے سینئر عہدیدار مقام واقع پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT