Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / لذیذ پکوان کی تربیت کیلئے آج کریم نگر میں کوکری پروگرام

لذیذ پکوان کی تربیت کیلئے آج کریم نگر میں کوکری پروگرام

حیدرآباد۔15ستمبر(سیاست نیوز) ہمہ اقسام کے پکوان کی مہارت رکھنے والے ماسٹر شیف پونت مہتا کی نگرانی میں چھٹی سیاست فریڈم سن فلاور ریفائنڈ آئیل کوکری کلاس کا 16ستمبر بروز اتوار صبح10:30بجے تا2:30بجے مانیرگارڈن ‘ ویکلی مارکٹ ‘اشوک نگر ‘ کریم نگر میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ضلع کریم نگر کی عوام کے لئے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کے روز نامہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈسن فلاور آئیل کے زیراہتمام چھٹے فریڈم کوکری کلاسس کا کریم نگر میں انعقاد عمل میںلایاجارہا ہے۔ ہمہ اقسام کے پکوا ن کی تربیت اور دنیا بھر کے ڈش تیار کرنے کا طریقہ ماسٹر شیف پونیت مہتا سکھائیں گے۔مذکورہ ایک روزہ مفت کوکری کلاسس میں داخلہ بذریعہ رجسٹریشن رہے گا۔ 16ستمبر2018 کو کریم نگر کے مانیرگارڈن ‘ ویکلی مارکٹ اشوک نگر میں منعقد شدنی اس کوکری کلاسس میں اپنا نام عمر اورپتہ لکھ کر واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ 8919493509پر ارسال کریں۔سیاست او رفریڈ م سن فلائور آئیل کی اس پہل کا مقصد پکوان کے میدان میںخواتین او رلڑکیوںکو نت نئے پکوان سے واقف کروانا اور انہیں دنیابھر کی کھانے کی ڈشیں تیار کرنے کے قابل بنانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT