Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / لشکرطیبہ سربراہ حافظ سعید کو رہا کردیا گیا

لشکرطیبہ سربراہ حافظ سعید کو رہا کردیا گیا

لاہور ۔ 22 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صوبہ پنجاب کے عدالتی جائزہ بورڈ نے ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازشی سرغنہ اور ممنوعہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو آج رہا کرنے کا حکم دیا جو جنوری سے گھر پر نظربند ہے۔ بورڈ نے سعید کی حراست میں مزید تین ماہ کی توسیع کیلئے حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ بورڈ نے کہا کہ ’’حکومت کو حکم دیا جاتا ہیکہ حافظ سعید کو رہا کردیا جائے اگر وہ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہے‘‘۔ اس بورڈ نے گذشتہ ماہ سعید کی حراست میں 30 دن کی توسیع دی تھی جو آئندہ ہفتہ ختم ہوجائے گی۔ بورڈ کے حکم سے سعید کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پنجاب کی صوبائی حکومت 1997ء کے قانون انسداد دہشت گردیکے چوتھے جدول اور 1997ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سعید اور اس کے چار ساتھیوں عبداللہ عبید، ملک ظفر اقبال، عبدالرحمن عابد اور قاضی کاشف حسین کو 90 دن کیلئے حراست میں لیا تھا۔ سعید کے چار ساتھیوں کو اکٹوبر کے آخری ہفتہ میں رہا کیا گیا تھا۔ امریکہ نے سعید کے سر پر 10 ملین ڈالر کا انعام رکھا ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT