Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / لشکرطیبہ سے تعلقات جرمنی میں پاکستانی کو دہشت گردی کے الزام کا سامنا

لشکرطیبہ سے تعلقات جرمنی میں پاکستانی کو دہشت گردی کے الزام کا سامنا

برلن ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمن استغاثہ نے ایک 28 سالہ پاکستانی پر دہشت گرد تنظیم کی رکنیت رکھنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس نے کشمیر میں  ہندوستانی فورسیس کے خلاف لڑنے کیلئے لشکرطیبہ گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وفاقی استغاثہ کے دفتر نے کہا ہیکہ محمد آفاق آئی نے جس کا آخری نام رازدار ضابطوں کے تحت ظاہر نہیں کیا گیا ہے، 2008ء کے دوران کشمیر میں اس دہشت گرد گروپ میں شمولیت  اختیار کی تھی۔ پاکستان میں اس کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی تھی بعد میں وہ خود نئے رکروٹوں کا ٹرینر بن گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT