Sunday , June 24 2018
Home / بچوں کا صفحہ / لفظ لفظ موتی

لفظ لفظ موتی

٭ جھوٹ تمام گناہوں کی ماں ہے۔ ٭ مسکرا کر بات کرنا نیکی ہے۔ ٭ نماز مومن کی معراج ہے۔ ٭ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔ ٭ دشمن پر احسان کرو، وہ دوست بن جائے گا۔ ٭ سادگی ایمان کی علامت ہے۔ ٭ ہر حالت میں انصاف کرو۔ ٭ جو خود رحم نہ کرے، وہ رحم کے قابل نہیں۔ ٭ جس انسان کی سوچ پختہ نہیں، اس کے فیصلے بنتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں۔

٭ جھوٹ تمام گناہوں کی ماں ہے۔
٭ مسکرا کر بات کرنا نیکی ہے۔
٭ نماز مومن کی معراج ہے۔
٭ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔
٭ دشمن پر احسان کرو، وہ دوست بن جائے گا۔
٭ سادگی ایمان کی علامت ہے۔
٭ ہر حالت میں انصاف کرو۔
٭ جو خود رحم نہ کرے، وہ رحم کے قابل نہیں۔
٭ جس انسان کی سوچ پختہ نہیں، اس کے فیصلے بنتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں۔
٭ اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو مسلسل محنت کرو۔
٭ جو چیز حاصل نہیں ہوسکتی‘ اس کی خواہش فضول ہے۔
٭کوشش کرو کہ تمہاری ذات سے کسی کو نقصان نہ پہنچے۔
٭ دانا وہ ہے، جو کم بولے اور زیادہ سنے۔
٭ بے علم شخص صحرا میں بھٹکتے ہوئے اس آدمی کی طرح ہے جو اپنے ساتھ ہر سامان لے جاتا ہے مگر پانی بھول جاتا ہے۔
٭ نفرت ایسی چیز ہے، جو چہرے پر جھریاں ڈال دیتی ہے۔
٭جو شخص بچپن میں ادب کرنا نہیں سیکھتا، بڑی عمر میں بھی اس سے بھلائی کی کوئی اُمید نہیں رکھی جاسکتی۔

TOPPOPULARRECENT