Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لفٹ اریگیشن کے تحت 72,000 ایکر اراضی کو آبی سربراہی

لفٹ اریگیشن کے تحت 72,000 ایکر اراضی کو آبی سربراہی

کلواکرتی میں منعقدہ پروگرام سے ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ کا خطاب

کلواکرتی۔26 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی منڈل مارچل گرام پنچایت میں کل رات ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے مختلف پروگرامس میں حصہ لیا جبکہ ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی سابق وزیر راملو، سابق ایم ایل اے پال یادو اور انچارج بالا جی سنگھ نے ان کا استقبال کیا جہاں پر وزیر موصوف نے BC کمیونٹی ہال اور گورنمنٹ اسکول کیلئے باؤنڈری وال کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ سب سے پہلے انہوں نے پارٹی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ کرشنیا اور وارڈس ممبر کے علاوہ تقریباً 200 افراد نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی جن کو وزیر موصوف نے پارٹی کھنڈوا پہناکر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ جیسے ہی علیحدہ تلنگانہ ریاست کیلئے آواز بلند ہوئی، اس وقت کی حکومت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے صرف پراجیکٹس کا افتتاح عمل میں لایا لیکن کاموں کی انجام دہی بالکل نہ کی تھی، جیسے ہی ٹی آر ایس نے اقتدار سنبھالا۔ ان پراجیکٹس پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے زیرالتواء پراجیکٹس کو راشننگ پراجیکٹس میں تبدیل کیا جبکہ یہ تمام کاموں کا علم رکھنے کے باوجود بعض سیاسی قائدین ٹی آر ایس پر دشمنی رکھتے ہوئے غلط پروپگنڈہ کررہے ہیں۔ مہاتما گاندھی کلواکرتی لفٹ اریگیشن کے تحت کلواکرتی حلقہ اسمبلی کیلئے 72,000 ایکر زمین کو پانی سیراب کررہے ہیں اور پالمور رنگاریڈی پتی پوتلہ کے تحت ایک لاکھ 30 ہزار ایکر کو پانی سیراب کرتے جارہے ہیں جس کے لئے دن رات کام جاری ہیں۔ کچھ حاسدین ان کاموں کو روکنے کیلئے عدالتوں میں کیس درج کروارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے کہا کہ جب کلواکرتی کیلئے ایک لاکھ 30,000 ایکر کیلئے پانی آرہا ہے، کو مقامی ایم ایل اے چلاومشی چندر ریڈی ان افراد سے کیوں کر رجوع نہیں ہوتے جنہوں نے عدالتوں میں کیس درج کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہندوستان کے سب سے بڑے پراجیکٹ کو تعمیر کرنے والی مایہ ناز شخصیت چیف منسٹر تلنگانہ کو مبارکباد دینے کے بجائے کیوں یہ لوگ ایسی غلط افواہیں اُڑا رہے ہیں۔ مقامی ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی نے کہا کہ ہمارے حلقہ اسمبلی کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنے والے وزیر سر آنکھوں پر بٹھانے کے قابل ہیں اور کہا کہ کلواکرتی کے کچھ قائدین نے کہا تھا کہ اگر کلواکرتی کو پانی فراہم ہوا تو ہم جوپلی کو کاندھوں پر بٹھائیں گے۔ اب وہ لوگ کہاں غائب ہوگئے، نظر نہیں آرہے ہیں جس کے بعد ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے رات تقریباً 9:15 بجے کلواکرتی پہنچ کر پولیس اسٹیشن میں جدید تعمیر شدہ آفس جس کا تخمینہ 30 لاکھ روپئے اور اسی طرح استقبالیہ کاؤنٹر جس کی تعمیر کا تخمینہ 15 لاکھ روپئے ہے ،کا افتتاح انجام دیا۔

TOPPOPULARRECENT