Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / لفٹ ایریگیشن کے تحت 24 گھنٹے برقی سربراہی کی ہدایت

لفٹ ایریگیشن کے تحت 24 گھنٹے برقی سربراہی کی ہدایت

84 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کی گنجائش، وزیر آبپاشی جگدیش ریڈی کا جائزہ اجلاس سے خطاب

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ناگار جنا ساگر پراجکٹ کے کنالس پر پانی کی سربراہی کے لئے تنصیب کردہ لفٹ اسکیموں کے لئے 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کی عہدیداران برقی کو سخت ہدایات دی ہیں۔ وزیر توانائی جگدیش ریڈی جنھوں نے اعلیٰ عہدیداران برقی کے ساتھ صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس کے بعد بتایا کہ لفٹ اسکیموں (برقی پمپ سیٹس کے ذریعہ پانی حاصل کرنے کی اسکیمات) کے لئے اب تک 18 گھنٹے برقی سربراہ کی جاتی تھی لیکن اب برقی سربراہی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے کل سے ہی لفٹ اسکیموں کے لئے 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کی عہدیداران برقی کو ہدایات دیں۔ وزیر توانائی نے کہاکہ اب تک لفٹ اسکیموں کے لئے مرحلہ وار انداز میں 16 گھنٹے برقی سربراہ کی جاتی تھی لیکن وہ بھی نہ صرف برائے نام دکھائی دیتی تھی جس کی وجہ سے کسانوں کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوتا تھا کیوں کہ 16 گھنٹوں میں کب اور کس وقت برقی سربراہ ہوا کرتی تھی اس کا کوئی وقت مقرر نہیں تھا۔ لیکن اب 24 گھنٹے برقی کی سربراہی بہرصورت کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسانوں کو لفٹ کیلئے 24 گھنٹے برقی کی مؤثر سربراہی عمل میں لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ناگار جنا ساگر پراجکٹ کے کنالس کے تحت مریال گوڑہ، حضور نگر، سوریا پیٹ ڈیویژنوں میں جملہ 40 لفٹ اریگیشن اسکیمات پائے جاتے ہیں اور ان 40 لفٹ اریگیشن اسکیموں کے تحت 84 ہزار ایکر اراضیات کو سیراب کیا جاسکتا ہے۔ وزیر توانائی جگدیش ریڈی نے بتایا کہ لفٹ اسکیموں کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کئے جانے پر 400 میگاواٹ برقی کی زائد ضرورت ہوگی لیکن محض کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے حکومت خواہ کتنی ہی زیادہ برقی سربراہی کی ضرورت ہو یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT