Thursday , December 13 2018

لفٹ میں پھنس جانے سے ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ انداز میں لفٹ میں پھنس کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ شخص دتامری چند جو مادھاپور کے ایک بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ ضلع نیلور ریاست آندھراپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق روزگار کی تلاش میں سری چند حیدرآباد آکر روزگار تلاش کر رہا تھا ۔ آج صبح یہ شخص 5 ویں منزل سے لفٹ کے ذریعہ آرہا تھا کہ تیسری منزل پر لفٹ اچانک رک گئی اور وہ لفٹ سے اترنے کی کوشش میں تھا کہ لفٹ دوبارہ شروع ہوگئی ۔ اسی دوران لفٹ کے سافٹ میں گرکر سری چند شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مادھاپور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT