Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / لفٹ کی زد میں آکر 8 سالہ کمسن لڑکا ہلاک

لفٹ کی زد میں آکر 8 سالہ کمسن لڑکا ہلاک

حیدرآباد ۔ /22 اکٹوبر (سیاست نیوز) سرور نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں لفٹ کی زد میں آکر 8 سالہ کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سی وینکٹا تشونت کرمن گھاٹ سرور نگر میں واقع اپارٹمنٹ میں اپنے بھائی کے ہمراہ سیلر میں کھیل رہا تھا کہ اس نے لفٹ کی جعلی کا دروازہ کھول کر دیکھنے کی کوشش کی اسی دوران لفٹ اوپر سے نیچے آگئی جس کے نتیجہ میں تشونت کے سر پر گہرا زخم آیا اور وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ لفٹ کی زد میں آنے کے دوران کمسن لڑکے نے چیخ پکار کی جس کے نتیجہ میں اپارٹمنٹ کے مقیم افراد وہاں پہونچ گئے لیکن کمسن لڑکے کی لفٹ کے زد میں آنے کا اندازہ نہ لگا سکے ۔ کچھ دیر بعد یہ معلوم ہوا کہ تشونت لفٹ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ہے اور اس کی نعش لفٹ کے ڈکٹ میں پھنس گئی تھی ۔ اپارٹمنٹ کے افراد نے فوری سرور نگر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے نتیجہ میں وہاں پولیس ٹیم نے پہونچ کر لڑکے کی نعش کو باہر نکالا اور بعد ازاں دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT