Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / للت مودی کو وطن لانے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کوشش

للت مودی کو وطن لانے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کوشش

نئی دہلی 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی پی ایل چیرمین للت مودی کے خلاف انٹرپول ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے میں تاخیر کررہی ہے جسے دیکھتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ للت اور دیگر درج رجسٹر غیر قانونی رقمی لین دین سے متعلق کیس کے سلسلہ میں برطانیہ کے ساتھ حوالگی ملزمین کی کارروائی شروع کی جائے۔ سرکاری ذرائع نے آج کہاکہ ایجنسی نے اس ضمن میں مرکزی وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست پیش کی ہے جس کے ساتھ للت مودی کے خلاف ممبئی کی ایک عدالت کے حال میں جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کی نقل منسلک کی گئی ہے۔
ادھم پور کیس میں مزید گرفتاریاں
نئی دہلی 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ادھم پور میں بی ایس ایف کے قافلہ پر اگسٹ میں پیش آئے دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے ساتھ اس کیس میں جس کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے ، محروسین کی تعداد 5 ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT