Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / للت کلاتھورانم نامپلی میں آج ، کُل ہند مزاحیہ مشاعرہ

للت کلاتھورانم نامپلی میں آج ، کُل ہند مزاحیہ مشاعرہ

جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ہنسنے ، مسکرانے اور قہقہے لگانے کی دو روزہ تقاریب کے اختتامی دن 25 نومبر کو رات 7-30 بجے وسیع اوپن ایر تھیٹر تلگو للت کلاتھورانم باغ عامہ میں جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست کی صدارت میں ’ کل ہند مزاحیہ مشاعرہ ‘ منعقد ہوگا ۔ مسرز شفیق الزماں آئی اے ایس ، راجیو رتن آئی پی ایس ڈائرکٹر جنرل فائر سرویس مہمانان خصوصی اور پروفیسر ایس اے شکور مہمان اعزازی ہوں گے ۔ مشاعرے میں ممتاز مہمان و میزبان شعراء مسرز پاپولر میرٹھی ، نشتر امروہی ( دہلی ) ، مختار یوسفی ( مالیگاؤں ) ، اسد رضا ( دہلی ) ، چونچ گیاوی ، سلیم حسرت ( دمام ) ، مصطفی علی بیگ ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ، شاہد عدیلی ، فرید سحر ، ڈاکٹر معین امر بمبو ، اقبال شانہ ، چچا پالموری ، ٹپیکل جگتیالی ، وحید پاشاہ قادری ، ڈاکٹر علیم خاں فلکی ، حامد سلیم ( بیدر ) اور وینو گوپال بھٹڈ طنز و مزاح سے بھر پور کلام پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر معین امربمبو کنوینر اور فیروز رشید ناظم مشاعرہ ہوں گے ۔ داخلہ مفت رکھا گیا ہے جب کہ اسی دن میں 10-30 بجے تلگو یونیورسٹی آڈیٹوریم نامپلی میں پروفیسر احمد اللہ خاں کی صدارت میں محفل لطیفہ منعقد ہوگی ۔ لندن کی ادبی سرگرمیوں کے روح رواں و ممتاز شاعر جناب مصطفی شہاب مہمان خصوصی ہوں گے ۔ محفل لطیفہ میں ممتاز لطیفہ گو حضرات مسرز فیاض احمد فیضی ، مصطفی علی بیگ ، ڈاکٹر محمد علی رفعت ، غلام احمد نورانی ، وینوگوپال بھٹڈ ، ڈاکٹر ممتاز مہدی ، حامد کمال ، ڈاکٹر علیم خاں فلکی ، سردار اثر ، شاہد عدیلی ، اقبال شانہ ، رام گوپال ورما ، دولت رام ، بھنور لال اپادھیائے ، ڈی کے جین ، فیروز رشید اور سلیم حسرت دلچسپ اور تازہ لطیفے سنائیں گے ۔ جناب سردار اثر کنوینر ہیں ۔ داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔ زندہ دلان حیدرآباد کی ان دو روزہ تقاریب کو نواب شاہ عالم خاں کے نام معنون کیا گیا ہے ۔ غلام احمد نورانی معتمد عمومی زندہ دلان نے شائقین طنز و مزاح سے محفل لطیفہ اور مشاعرہ کو یادگار بنانے کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT