Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / للت کلاتھورانم نامپلی پر کل دسواں سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب

للت کلاتھورانم نامپلی پر کل دسواں سیاست شاپنگ دھوم کی بمپر ڈرا تقریب

حیدرآبادی فن گامہ شو 2017 فلمی ستاروں کی چمک دمک ، داخلہ کی عام اجازت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآبادی فن گامہ شو 2017 آپ کا منتظر ہے ۔ اس یادگار پروگرام کا قارئین سیاست و شائقین موسیقی سال بھر انتظار کرتے ہیں ۔ سیاست شاپنگ دھوم میں خریداری کے بعد متعدد انعامات منی ڈرا کے ذریعہ جیت کر خریدار بمپر ڈرا کے منتظر ہوتے ہیں ۔ اس پر اثر تقریب میں ایک طرف انعامات کی بارش ہوتی ہے تو دوسری طرف دلکش پروگراموں کی جھنکار سے دل باغ باغ ہوجاتا ہے ۔ فن گامہ شو میں ہر دفعہ کچھ نیا کرنے کی کوآرڈینٹر مسٹر خیر الدین بیگ جانی نے سعی کی ہے ۔ ان کا مقصد شائقین کو معیاری اور مدتوں یاد رکھی جانے والی تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ وہ اپنے اس مقصد میں صد فیصد کامیاب نظر آتے ہیں اس فن گامہ شو کے پروگراموں کی فہرست اس بات کی غماز ہے کہ یہ سارے پروگرامس آپ کی پسند اور توقع کے مطابق ہیں زندگی کی تلخ یادوں کو فراموش کرنے کے لیے مزاح کی چاشنی بے حد ضروری ہے کیوں کہ لبوں پر کھلتی ہوئی مسکراہٹ سارے غموں کو دور کردیتی ہے اور دل کی شادمانی سے جو قہقہہ بلند ہوتا ہے وہ ایک تھکے ہوئے ذہن کو ہشاش بشاش بنا دیتا ہے ۔ قہقہوں کی سوغات فن گامہ شو 2017 میں مسرس دولت رام ، منور علی ، سید شہاب الدین ، شبیر خاں اور سورج کرن کی ہوگی ۔ سوشیل میڈیا youtube پر مشہور کراک حیدرآبادی پر دھوم مچانے والے نوجوان ممکری آرٹسٹ شہباز خاں اپنے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ خصوصی جھلکیاں پیش کریں گے ۔ مذکورہ شو میں سب سے جاذب نظر پروگرام حیدرآبادی فلمی ستاروں کی جھلکیاں ہوگی جن میں مسٹر عدنان ساجد خاں ( گلو دادا ) ، راجو سری واستو ( اسمعیل بھائی ) ، عزیز ناصر ، اکبر بن تبر وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ تمام فنکار اپنی کامیاب فلموں کے مکالمے پیش کریں گے ۔ موسیقی ہر عمر و طبقہ کے ذوق کی تسکین کرتی ہے ۔ خاص کر فلمی گانوں کے سب شیدائی ہوتے ہیں چنانچہ حیدرآبادی فن گامہ شو 2017 میں نئے پرانے ہٹ فلمی نغموں کو شامل کیا جارہا ہے ۔ جس میں سولو ڈویٹ اور کورس ہر طرح کے مقبول نغمے شامل رہیں گے ۔ ان نغموں کو پیش کرنے والے گلوکاروں میں وجئے لکشمی ( پلے بیک سنگر ) احتشام ، مخدوم ، صفی ملک ، محمود عبادی ، عمران خاں ( صوفی گلوکار ) ، انجلی اور سمرن قابل ذکر ہیں ۔ ہٹ نغموں کو جب ڈالبی ڈیجیٹل ایکوفونک ساونڈ سسٹم کے ساتھ سماعت کیا جاتا ہے ۔ ایک سرور کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے ایسا ہی سماں فن گامہ 2017 میں بندھ جائے گا پروگرام کی اینکر عائشہ ہیں انٹرنیشنل طبلہ نواز سردار خاں اور ساتھی گروپ شو کی دھنیں ترتیب دے گا ۔ لافٹر فیم طلعت سلطان احمد خصوصی کامیڈی آئٹمس پر سنگت کریں گے فن گامہ شو کے کوآرڈینٹر خیر الدین بیگ جانی کے مطابق 20 جنوری ہفتہ شام 6-30 بجے للت کلاتھورانم باغ عامہ نامپلی پر پیش کئے جانے والے اس فن گامہ شو 2017 میں داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT