للت کلاتھورانم پبلک گارڈن میں آج کل ہند مشاعرہ

جناب زاہد علی خاں صدارت اور جناب محمد محمود علی افتتاح کرینگے

جناب زاہد علی خاں صدارت اور جناب محمد محمود علی افتتاح کرینگے
حیدرآباد ۔ 10 جنوری (پریس نوٹ) انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیراہتمام کل ہند مشاعرہ زیرصدارت جناب زاہد علی خان مدیر روزنامہ سیاست للت کلاتھورانم پبلک گارڈن نامپلی میں منعقد ہوگا، جس کا افتتاح محمد محمود علی نائب وزیراعلیٰ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کے ویشویشور ریڈی ایم پی، خداداد خان این آر آئی دبئی، محمد فریدالدین سابق وزیر، سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی، محمد فاروق حسین ایم ایل سی، پروفیسر ایس اے شکور، محمد مرتضیٰ علی فاروق، اسمعیل علی خان کے علاوہ اعزازی مہمان ظفرجاوید، غلام احمد نورانی، سید خورشید احمد، محمد فضل الرحمن، محمد قمرالدین، محمد عارف سلطان، عبیداللہ کوتوال، محمد عارف، افضل بیابانی خسرو پاشاہ، رضی الدین وغیرہ شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ مہمان شعراء و شاعرات جن میں سردار پنچھی، محشرا فریدی، ریحانہ نواب، شاہد نور، نعمہ نور، حامد بھونساولی، شفیق عابدی، سکندر عاقل اور میزبان شعراء میں اثر غوری، راجیو دوا، فرید سحر، چچاپالموری، اشفاق اصفی اطیب اعجاز شرکت کریں گے۔ حیدرآبادی تہذیب اعلیٰ ادبی روایات کے ساتھ ملک کے چنندہ مشاعروں میں شمار کئے جانے والے مشاعرے میں معہ احباب شرکت کی سید مسکین احمد کنوینر محمد خلیق الرحمن اور محمد سراج الدین نے خواہش کی ہے۔ اس موقع پر چار ممتاز اشخاص کو عابد علی خاں یادگار محب اردو ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔ مشاعرے کی نظامت جناب شفیق عابدی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT