Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / للت کلاتھورنم باغ عامہ نامپلی میں آج حیدرآبادی فن گامہ شو

للت کلاتھورنم باغ عامہ نامپلی میں آج حیدرآبادی فن گامہ شو

دسویں سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا کی خصوصی تقریب ، داخلہ مفت

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآبادی عوام ہمیشہ سے تفریحی پروگرام کے دلدادہ رہے ہیں خاص کر کامیڈی میوزیکل اور تہذیبی پروگرامس کا انہیں انتظار رہتا ہے ۔ ملے جلے ورائٹی پروگرامس شاذ و نادر ہی پیش کئے جاتے ہیں لیکن حیدرآبادی فن گامہ شو ایک ایسا تفریحی پروگرام ہے جس میں ہر مزاج ، ہر عمر اور مختلف ذوق کے حامل شائقین کو اپنی پسند کا پروگرام دیکھنے کو ملتا ہے ۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر کے بی جانی شائقین کے دل کو چھولینے والے آئٹمس فن گامہ شو میں شامل کرتے ہیں ۔ جو ادارہ سیاست کی فخریہ پیشکش ہے ۔ دسویں سیاست شاپنگ دھوم کا بمپر ڈرا تقریب 20 جنوری ہفتہ شام 6.30 بجے للت کلا تھورنم اوپن تھیٹر باغ عامہ نامپلی حیدرآباد میں منعقدہ اس حیدرآباد فن گامہ 2017 شو کی انفرادیت یہ ہے کہ ڈھولک کے گیت جس کو سن کر شائقین دکنی زبان کی چاشنی کا مزہ لے سکتے ہیں ۔ راحتیں کے زیر عنوان صوفیانہ رنگ کے تحت صوفی گیتوں کو پیش کیا جائے گا ۔ جو ان دنوں کافی مقبول ہیں ۔ سوشیل میڈیا کے youtube کے شہرت یافتہ کِراک حیدرآبادی کے شہباز خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی مظاہرہ پیش کریں گے ۔ برصغیر کے ممتاز مزاحیہ فنکار دولت رام ، منور علی مختصر ، سید شہاب الدین ، شبیر خان اور سورج کرن اپنے مخصوص کامیڈی آئٹمس سنائیں گے ۔ ان کے پیش کردہ آئٹمس کے ذریعہ شائقین فلک شگاف قہقئے لگانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ فن گامہ شو میں نئے پرانے فلمی گانوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں گلوکار وجئے لکشمی ( پلے بیک سنگر ) خصوصی نغموں کے ذریعہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔ اس کے علاوہ احتشام ، مخدوم ، صفی ملک ، محمود عبادی ، عمران خان ( صوفی گلوکار ) انجلی اور سمرن بطور خاص تشریف لارہے ہیں ۔ پروگرام کی اینکر عائشہ ہیں ۔ مذکورہ شو میں سب سے جاذب نظر پروگرام حیدرآبادی فلمی ستاروں کی جھلک ہوگی جن میں عدنان ساجد خان (گلو دادا ) راجو سری واستو ( اسمعیل بھائی ) عزیز ناصر ، اکبر بن تبر وغیرہ شامل ہیں ۔ فن گامہ شو 2017 کی یہ محفل شائقین کیلئے بھرپور تفریح فراہم کرے گی بلکہ قلبی سکون و راحت کا بھی احساس دلائے گی ۔ فن گامہ شو 2017 میں داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔ مذکورہ شو میں شرکت کرنے والے شائقین سے خواہش کی جاتی ہے کہ پروگرام کے آغاز سے آدھا گھنٹہ قبل اپنی نشست سنبھال لیں ۔

TOPPOPULARRECENT