Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / للیتا جیویلری شوروم میں سرقہ کے ملزمین گرفتار

للیتا جیویلری شوروم میں سرقہ کے ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ /19 ڈسمبر (سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ للیتا جیویلری شوروم میں طلائی زیورات کے سرقہ میں ملوث ایک غیرشادی شدہ جوڑے کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 27 سالہ شیخ کریم اللہ اپنے ساتھی وانی کرانتی کی مدد سے /11 اکٹوبر کو طلائی زیورات کی خریدی کے بہانے مذکورہ ملزمین للیتا جیویلری شوروم پہونچے اور وہاں پر گاہکوں کا ہجوم موجود ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شوروم سے 66 گرام طلائی زیورات (چوڑیاں ، بریسلیٹ وغیرہ) کا سرقہ کرلیا ۔ شوروم کے منیجر جی مدھو سدن نے پنجہ گٹہ پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ ان کے شوروم سے طلائی زیورات کا سرقہ ہوا ہے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین بیروزگار ہیں اور وہ سرقہ کے ذریعہ آسانی سے روپئے کمانے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ مسروقہ مال کو کریم اللہ اور وانی نے نندگاما میں واقع متھوٹ فینانس میں رہن رکھ دیا ۔ پولیس نے مسروقہ مال جس کی مالیت 1.8 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا اور ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT