Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / لندن، ملبورن اور دیگر شہروں میں یوگاتقاریب

لندن، ملبورن اور دیگر شہروں میں یوگاتقاریب

لندن/ملبورن/ بیجنگ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن سے لے کر ملبورن تک ہزاروں یوگا کے شائقین نے دوسرے بین الاقوامی یوم یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔ ہائی کمیشن آف انڈیا اور حکومت ہند کے لندن میں واقع صدارتی دفتر نے 14 برطانوی یوگا اداروں کے اشتراک سے آج بین الاقوامی یوم یوگا منایا۔ حالانکہ اس کی دوسری سالگرہ کے لئے ابھی دو دن باقی ہیں۔ لندن کے مشہور ٹاور برج کے قریب پاٹرس فیلڈ پارک میں 10 ہزار سے زائد افراد نے یوگا میں حصہ لیا۔ جنوبی افریقہ میں بھی مختلف مقامات پر یوگا پروگرامس منعقد کئے گئے۔ آسٹریلیا کے مختلف شہروں کینبرا اور ملبورن یوگا تقاریب منائی گئیں۔ اسی دوران چین کے سب سے بڑے شہر ووکسی میں 3500 افراد نے یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔ قونصل خانہ نے مقامی حکومت کے تعاون سے یہ پروگرام منعقد کیا تھا۔ امریکہ میں ہندوستانی کلاسیکی رقص اور مشہور یوگا آسنوں کے مظاہرے کے ساتھ ایک ہفتہ طویل پروگرام کا آغاز ہوا۔

TOPPOPULARRECENT