Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / لندن اولمپک ‘مزید23 کھلاڑی ڈوپ ٹسٹ میں ناکام

لندن اولمپک ‘مزید23 کھلاڑی ڈوپ ٹسٹ میں ناکام

لیوسن۔ 27مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) نے آج کہا ہیکہ 2012 میں منعقدہ لندن اولمپک میں جن 265 کھلاڑیوں کا دوبارہ ڈوپ ٹسٹ لیا گیا تھا ان میں مزید 23 کھلاڑی اس معائنہ میں ناکام ہوگئے ہیں۔آئی او سی کے بموجب جو 23 کھلاڑی اپنے ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہوئے ہیں ان کا 6 مختلف ممالک سے تعلق ہے اور ان کھلاڑیوں نے لندن اولمپک کے 5 مختلف زمروں کے کھیلوں میں شرکت کی تھی۔آئی اوسی نے اس سے ایک ہفتہ قبل ہی 2008 بیجنگ اولمپک کے ڈوپ ٹسٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں 31 مزید کھلاڑیوں کی ڈوپ ٹسٹ میں ناکامی کی اطلاع دی ہے۔

 

کوپا امریکہ کپ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
شکاگو۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئندہ ماہ ہونے والے کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنمنٹ میں حکام نے گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سسٹم کے تحت ٹورنمنٹ کے میچز کی میزبانی کرنے والے تمام دس اسٹیڈیمز کی ہر گول پوسٹ پر سات کیمرے نصب کئے جائیں گے جس میں وائبریشن اور تصویری سگنلز کا استعمال کیا جائے گا جس کی بدولت جیسے ہی گیند گول لائن عبور کرے گی امپائر کے ہاتھ پر موجود گھڑی میں محض ایک سیکنڈ بعد ہی گول کا اشارہ مل جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT