Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / لندن اوپن ٹائیکنڈو چمپئن شپ میں انڈین ٹیم کو 7 تمغے

لندن اوپن ٹائیکنڈو چمپئن شپ میں انڈین ٹیم کو 7 تمغے

حیدرآباد ، 14 جولائی ( پریس نوٹ) جے آر انٹرنیشنل ٹائیکنڈو اکیڈیمی انڈیا کی پانچ رکنی ٹیم نے لندن اوپن ٹائیکنڈو چمپئن شپ میں 7 تمغے جیتے ہیں۔ 21 ممالک کی شرکت والے یہ مقابلے 10 جولائی کو سرّے کے مقام گلڈفورڈ (اسپکٹرم) میں منعقد کئے گئے۔ صدر اکیڈیمی ایم جینت ریڈی نے اس چمپئن شپ میں انڈیا ٹیم کوچ کے فرائض انجام دیئے۔ انڈین ٹیم کو مجموعی طور پر تیسرا مقام حاصل ہوا ۔ ہندوستانی ٹیم میں انفرادی طور پر کونڈا سہادیو (51kg) نے پیٹرن اور اسپارنگ ایونٹس میں دو سلور، کے سندھو تھپسوی (67kg) نے دونوں ایونٹس میں دو برونز، کے ہری پرساد (67kg) اور کے سائی کرن (63kg) نے پیٹرن میں فی کس ایک برونز اور کے رجنی (51kg) نے اسپارنگ ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT