Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / لندن برج پر مسلم گروپ نے گلاب کے پھول تقسیم کئے

لندن برج پر مسلم گروپ نے گلاب کے پھول تقسیم کئے

لندن ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں گذشتہ ماہ اور گذشتہ ہفتہ اگر ہم یہ کہیں کہ عوام کیلئے اچھا نہیں گذرا تو بیجا نہ ہوگا کیونکہ لندن برج پر راہگیروں پر گاڑی کو چڑھادینے اور بعدازاں چاقوزنی کے واقعات سے کئی لوگوں کی ہلاکت نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے اور ایسے ماحول میں لندن برج پر جب کوئی آپ کو گلاب کا پھول پیش کرے تو یہ یقینا ایک خوشگوار تبدیلی کہلائے گی۔ برطانوی مسلمانوں کے ایک گروپ نے لندن برج پر گذشتہ روز سیاحوں اور وہاں سے گزرنے والے دیگر راہگیروں میں تقریباً 3000 گلاب کے پھول تقسیم کئے جو دراصل دہشت گردی کا شکار عوام کیلئے ایک پیغام محبت ہے۔ گلاب کے پھول تقسیم کرنے کے اس ریونٹ کی ایک مسلم خاتون منتظم ذکیہ باسو نے بتایا کہ ’’محبت نچھاور‘‘ کرنے کا مقصد یہ ہیکہ ہم کسی بھی حال میں لندن کی محبت والی روایت ترک نہیں کرسکتے۔ لندن اپنے تنوع کیلئے جانا جاتا ہے لہٰذا ہم لندن برج یا کسی بھی برج کو یوں اس طرح بدنام ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ لندن کی ایک شہری ایلیڈہ ایرکولانو نے بتایا کہ لندن میں جو کچھ ہوا اسے اب بھول جانا چاہئے۔ صرف ایک گلاب کے پھول نے زخموں پر مرہم ضرور رکھا ہے اور اس طرح لوگ ایک دوسرے سے گھل مل رہے ہیں جو ایک اچھی علامت ہے۔

TOPPOPULARRECENT