Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / لندن دہشت گرد حملہ ، 18 سالہ لڑکے پر فرد جرم

لندن دہشت گرد حملہ ، 18 سالہ لڑکے پر فرد جرم

لندن ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آج لندن زیرزمین ٹرین پر بکٹ بم کے ذریعہ دہشت گرد حملہ کرنے کے الزام میں 18 سالہ احمد حسن پر جو مشرق وسطیٰ نژاد ہے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کرکے اس پر فرد جرم عائد کیا گیا ۔ اسے پولیس تحویل میں دیدیا گیا ۔ جبکہ مقدمہ کی آئندہ سماعت /13 اکٹوبر کو اولڈ بیلی عدالت میں ہوگی ۔ ایک دیسی ساختہ بم مغربی لندن میں پارسنس گرین اسٹیشن پر دھماکے سے پھٹ پڑا تھا جس سے 30 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ یہ واقعہ /15 ستمبر کو پرہجوم اوقات میں پیش آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT