Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / لندن دہشت گرد حملہ : مشتبہ نوجوان گرفتار

لندن دہشت گرد حملہ : مشتبہ نوجوان گرفتار

تحقیقات میں اہم پیشرفت کرنے پولیس کا دعویٰ ،مزید افراد کی تلاش جاری
لندن ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن میٹرو پولیٹین پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مسافرین سے کھچاکھچ بھری ہوئی لندن ٹیوب ٹرین پر کئے گئے دہشت گرد حملے کے ضمن میں ایک 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس گرفتاری کو تحقیقات میں ایک نمایاں پیشرفت قرار دیا گیا ہے ۔ اس شخص کو بندرگاہ کے علاقہ میں کینٹ پولیس نے اس شخص کو آج صبح برطانوی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار کرلیا ۔ بعد ازاں اس کو مقامی پولیس اسٹیشن کی تحویل میں دیدیا گیا ۔ جہاں سے جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن کو منتقلی عملی میں آئی ۔ میٹرو پولیٹین پولیس کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے کہا کہ ’’ہم نے اپنی تحقیقات میں آج صبح ایک نمایاں پیشرفت کے طور پرایک اہم گرفتاری کی ہے ۔ تاحال کی گئی پیشرفت پر اگرچہ ہمیں خوشی ہے لیکن مزید تحقیقات جاری رہیں گی اور خطرہ کے اندیشوں کو بدستور سنگین سطح پر رکھا گیا ہے ۔ پارسنس کرین کے زیرزمین ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز صبح کے مصروف ترین اوقات میں عصری دھماکو مواد کئے گئے دھماکہ میں کم سے کم 30 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ نیل باسو نے جو برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس کے سینئر قومی رابطہ کار بھی ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ یہ پولیس فورسیس مزید مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس گرفتاری سے ہمارے افسران کی طرف سے جاری تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوگی ۔ ٹھوس تحقیقاتی وجوہات کی بناء پر ہم اس مرحلہ پر گرفتار شدہ شخص کی تفصیلات بیان نہیں کررہے ہیں ‘‘ ۔ برطانیہ کے وزیر سکیورٹی امور بن والاس نے کہا کہ ’’امکانی طور پر خطرناک فرد / افراد آزاد گھوم رہے ہیں اور ہمیں ان کا پتہ چلاتے ہوئے پکڑنے کی ضرورت ہے ۔ میٹرو پولیس نے کہا کہ جاسوسوں نے تاحال 45 گواہوں سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی ہاٹ لائن پر جس کو راز میں رکھا جاتا ہے مشتبہ افراد کے بارے میں عوام سے مزید معلومات وصول کی جائیں گی ۔ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے کہا ہے کہ وہ اس بم حملے کے پیچھے کارفرما ہے ۔ لیکن میٹرو پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک رولے نے کہا کہ اس قسم کے کسی بھی حملے کی ذمہ داری قبول کرنا آئی ایس آئی ایس (داعش) کا معمول ہے ۔

TOPPOPULARRECENT