Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / لندن سٹی ایرپورٹ دوبارہ کھل گیا

لندن سٹی ایرپورٹ دوبارہ کھل گیا

لندن ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لندن سٹی ایرپورٹ جسے دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے ایک بم دستیاب ہونے کے بعد بند کردیا گیا تھا، آج اسے ہٹائے جانے کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ یاد رہیکہ 500 کیلو گرام وزنی جرمن ساختہ بم کنگ جارج سٹی ایرپورٹ کے رن وے کے قریب دریافت کیا گیا تھا اور شاہی بحریہ اور پولیس کی جانب سے بم کو ناکارہ بنانے والے ماہرین نے اپنا کام شروع کردیا تھا لہٰذا ایرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو مسدود کردیا گیا تھا۔ دریں اثناء لندن سٹی ایرپورٹ کے چیف ایگزیکیٹیو رابرٹ سنکلیئر نے بم کو کامیابی سے ناکارہ بنانے اور وہاں سے ہٹانے کے بعد پروازوں کو دوبارہ شروع کئے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تمام مسافرین سے ان کے صبروتحمل پر اظہارتشکر کیا کیونکہ عام طور پر ایسے واقعات سے لوگ دہشت زدہ ہوجاتے ہیں تاہم لندن سٹی ایرپورٹ کے مسافرین نے انتہائی صبر اور سمجھداری سے کام لیا۔

TOPPOPULARRECENT