Monday , January 22 2018
Home / دنیا / لندن میں اخوان المسلمین کی سرگرمیوں پر پابندی کا امکان

لندن میں اخوان المسلمین کی سرگرمیوں پر پابندی کا امکان

لندن ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے مصر کی اخوان المسلمین سے روابط رکھنے والی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے اور اس کے کارکنوں کی لندن میں نقل و حرکت پر تحدیدات کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک سینئر سفارتکار نے اخوان المسلمین کے انتہاء پسندوں سے روابط پر تشویش ظاہر کی تھی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سفیر برائے سعودی عرب جان جنکنس کو اخوان المسلمین کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ خلیج کے حلیف ممالک کی جانب سے حکومت برطانیہ پر اخوان المسلمین سے روابط رکھنے والی تنظیموں پر پابندی کیلئے کافی دباؤ تھا۔

TOPPOPULARRECENT