Tuesday , December 11 2018

لندن میں امریکی سفارتخانہ کا ٹلرسن کے ہاتھوں افتتاح

واشنگٹن ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتہ لندن میں امریکہ کے نئے سفارتخانہ کا دورہ ان کے پروگرام میں شامل ہے۔ یاد رہیکہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لندن میں امریکہ کے نئے سفارتخانہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ٹلرسن 22 جنوری کو برطانیہ میں رہیں گے اور بعدازاں پیرس، وارسا کے دورہ کے علاوہ عالمی معاشی فورم میں شرکت کیلئے ڈاؤس بھی جائیں گے۔ اب تک ان تمام مقامات پر ان کی وہاں کے قائدین سے ملاقات کا تعین نہیں ہوا ہے۔ تاہم اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہیکہ ٹلرسن نے کل خود ہی رپورٹرس سے کہا تھا کہ وہ امریکی سفارتخانہ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ان کے برطانوی میزبان معتمدخارجہ بورس جانسن نے (ٹلرسن) کے پروگرام کو قطعیت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT