Tuesday , December 18 2018

لندن میں بھیڑ بھاڑ کے اوقات کیلئے ڈبل ڈیکرٹرینیں

لندن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں یوں تو ڈبل ڈیکر بسوں کا چلنا عام ہے جن کا رنگ لال ہوتا ہے اور شاید یہی وجہ ہیکہ ممبئی کی ڈبل ڈیکر بسوں کا رنگ بھی لال ہی ہے کیونکہ ممبئی پر برطانوی دورحکومت کے اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔ بہرحال، اب ہندوستان میں تو ڈبل ڈیکر ٹرینوں کو ایک عرصہ تک متعارف کیا گیا ہے لیکن برطانیہ میں ڈبل ڈیکر ٹرین

لندن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں یوں تو ڈبل ڈیکر بسوں کا چلنا عام ہے جن کا رنگ لال ہوتا ہے اور شاید یہی وجہ ہیکہ ممبئی کی ڈبل ڈیکر بسوں کا رنگ بھی لال ہی ہے کیونکہ ممبئی پر برطانوی دورحکومت کے اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔ بہرحال، اب ہندوستان میں تو ڈبل ڈیکر ٹرینوں کو ایک عرصہ تک متعارف کیا گیا ہے لیکن برطانیہ میں ڈبل ڈیکر ٹرینوں کو اب متعارف کیا جارہا ہے جو یہاں کی کچھ مصروف ترین روٹس پر خدمات انجام دیں گی۔ نیٹ ورک ریل بھیڑبھاڑ کے اوقات میں ساؤتھمپٹن اور باسنگ اسٹوک سے لندن تک ڈبل ڈیکر ٹرین چلائے جانے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ دیگر اقدامات میں فلائی اوورس کی تعمیر ہے جو مصروف ترین اسٹیشنوں سے ٹرینوں کی بائی پاس کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں لندن میں نئے ٹرین ٹرمنس کی تعمیر اور ٹرین کے ڈبوں میں کم جگہ والی نشستوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے جو مسافرین میں زیادہ مقبول نہیں ہے۔ کئی رپورٹس کے ذریعہ تجاویز پیش کی گئی ہیں کیونکہ نیٹ ورک ریل جو ریلوے پٹریوں اور 2500 اسٹیشنوں کی ملکیت کی حامل ہے، آئندہ 30 سالوں کیلئے اپنے پروگرامس مرتب کرنا چاہتی ہے۔ مصروف ترین اوقات میں ڈبل ڈیکر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT