Wednesday , May 23 2018
Home / Top Stories / لندن میں سعودی ولیعہد کا گرمجوش استقبال ، احتجاجی مظاہرے بھی جاری

لندن میں سعودی ولیعہد کا گرمجوش استقبال ، احتجاجی مظاہرے بھی جاری

لندن ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ کا استقبال ملکہ ایلزیبتھ دوم نے کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہیں یمن میں جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وہ برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔ محمد بن سلمان کا برطانیہ میں سرخ قالین استقبال کیا گیا۔ بعدازاں انہوں نے شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے ساتھ عشائیہ تناول کیا۔ ان کی ملاقات وزیراعظم تھریسامے سے بھی مقرر ہے۔ برطانیہ میں ناقدین نے سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ سعودی زیرقیادت اتحاد ایران کے حامی باغیوں کے خلاف یمن میں 2015ء سے برسرپیکار ہے جس کے نتیجہ میں یہاں پر قحط کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔ سعودی زیرقیادت اتحادی فوج کی بمباری سے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان فضائی حملوں میں بے قصور شہریوں کی ہلاکتوں، بازاروں اور ہاسپٹلوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ احتجاجیوں نے پارلیمنٹ کے قریب بھی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم کی قیامگاہ 10 ڈاؤن اسٹریٹ پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے لیبر پارٹی کے قائد جریمی کاربائن بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی صدمہ انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی غریب عوام کی زندگیوں کو بچانے کی ایک تاریخ ہے لیکن یہی ملک بے قصور عوام کو ہلاک کررہا ہے جس کی وجہ سے برطانوی عوام سعودی ولیعہد شہزادہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان کے دورہ میں وزیراعظم کی دیہی تفریح گاہ چیکرس پر ظہرانہ اور تھریسامے سے اہم مسائل پر تبادلہ خیال بھی شامل ہے۔ وہ وزیردفاع برطانیہ کیون ولیمسن سے بھی ملاقات کریں گے۔ تھریسامے نے کہاکہ 32 سالہ سعودی ولیعہد تیزی سے اقتدار کو مرکوز کررہے ہیں اور حریفوں کو بڑے پیمانے پر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ان کے ولیعہد نامزد ہونے کے بعد بدعنوانی کے خلاف مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے اور خواتین پر عائد امتناع برخاست کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT