Thursday , December 13 2018

لندن میں شب برأت کا ا ہتمام

مانچسٹر ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) مانچسٹر اور گرد و نواح میں 15 ویں شعبان شب برأت نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک، مدنی اسلامک سنٹر دارالعلوم گھمگھولیہ ، جامع مسجد نارتھ مانچسٹر قادریہ جیلانیہ، اسلامک سنٹر مانچسٹر، جامعہ محمدیہ ڈنکن روڈ ، جامعہ چشتیہ راشیل، جامع مسجد گولڈن راشیل، جامع مسجد خضریٰ بری ، اور دیگر مساجد میں بڑے اجتماعات ہوئے۔ اسلامک سنٹر قادریہ جیلانیہ میں مفکر ملت علامہ احمد نثار بیگ قادری نے اللہ رب العزت کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین تاجدار انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فکر امت اور ان کے گناہوں کی بخشش کیلئے رات بھر جاگ کر سفر و گھر میں مسجد نبوی علیہ السلام میں یا پھر قبرستانوں میں جاکر دعائیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسانیت اور مخلوق خدا کی خدمت کو سب سے اعلیٰ درجہ بتایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT