Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / لندن میں موافق فلسطین مظاہرے

لندن میں موافق فلسطین مظاہرے

لندن ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : وسطی لندن میں ہزاروں شہریوں نے موافق فلسطین مظاہرے کرتے ہوئے زبردست ریالیاں نکالیں ، مارچ میں شامل برطانوی باشندوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف سخت موقف اختیار کرے ۔ اسرائیل کے خلاف اپنی پالیسی کا اعلان کرے ۔ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یگانگت کرتے ہوئے تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار شہریوں نے مارچ میں حصہ لیا ۔ گذشتہ چار ہفتوں میں لندن میں غمہ کے لیے یہ تیسرا سب سے بڑا مظاہرہ تھا ۔ مظاہرین نے فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگاتے ہوئے ہاتھوں میں بیانر تھامے تھے جس پر برطانیہ ، اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے ‘ لکھا ہوا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT