Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / لندن میں ٹائیگورکا مکان خریدنے ممتا بنرجی کی کوشش

لندن میں ٹائیگورکا مکان خریدنے ممتا بنرجی کی کوشش

لندن ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی چاہتی ہیں کہ لندن کا نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹائیگور کا مکان خرید لیں اور اسے ایک میوزیم اور یادگار میں تبدیل کردیں ۔ شہرہ آفاق شاعر اور مصنف ٹائیگور نمبر 3 ہیت ولا ‘ ہیمپ اسٹیڈ شمالی لندن میں مقیم تھے ۔ 1912ء میں چند ماہ تک انہوں نے اس مکان میں قیام کر کے گیتانجلی کا ترجمہ کیا تھا ۔ ہندوستانی سفیر برائے برطانیہ سے ملاقات کے دوران دنیش پٹنائیک نے ایک ہفتہ طویل دورہ لندن پر آمد کے بعد ممتا بنرجی نے ان کی ریاست کے اس قیامگاہ کو خریدنے کی خواہش کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکان نمایاں تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور وہ اسے ٹائیگور کی یادگار میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ مکان پر ایک نیلی تختی نصب ہے جس پر تحریر ہے ’’ رابندر ناتھ نائیگور( 1861-1941) ہندوستانی شاعر 1912ء میں یہاں مقیم تھے ۔ ٹائیگور 1912ء میں ہندوستان سے انگلستان آئے تھے اور لندن میں اس مکان میں قیام کے دوران انہوں نے اپنی کتاب ’’ گیتانجلی ‘‘ کی کئی نظموں کا ترجمہ کیا تھا ۔ اس وقت نامور برطانوی فنکار اور شاعر بشمول وائی بی ایٹس نے گیتانجلی کا دیباچہ تحریر کیا تھا جس میں نوبل انعام یافتہ ٹائیگور نے اپنی 103نظموں کا ترجمہ کیا تھا ۔ اسی مجموعہ کی بناء پر 1913ء میں انہیں نوبل انعام حاصل ہوا ۔ ٹائیگور کے کئی ڈرامہ لندن میں برطانوی اور ہندوستانی طائفوں کی جانب سے پیش کئے جاچکے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT