Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / لندن میں ٹی آر ایس حامیوں سے ایم پی کویتا کا خطاب

لندن میں ٹی آر ایس حامیوں سے ایم پی کویتا کا خطاب

نظام آباد:12؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ جدوجہد میں این آر آئیز کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا لندن میں این آر آئیز سیل کے چوتھے سالانہ تقریب کے موقع پر لندن میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی

نظام آباد:12؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ جدوجہد میں این آر آئیز کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا لندن میں این آر آئیز سیل کے چوتھے سالانہ تقریب کے موقع پر لندن میں منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت کے قیام کے بعد سنہرے تلنگانہ کے قیام کیلئے آگے بڑھ رہی ہے۔ مشترکہ صدر مقام کی حیثیت سے حیدرآباد رہنے تک تلنگانہ کی عوام چوکسی ضروری ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر مزید جدوجہد کیلئے کمربستہ ہوجائے۔ ٹی آرایس احکومت تمام افراد کے مشورہ سے ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے۔ لہذا این آرآئیز بھی اپنے خیالات اور مشورہ سوشل میڈیا کے ذریعہ یا راست طور پر انہیں واقف کرانے کی خواہش کی۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کیلئے کوشاں ہے اس میں کسی قسم کی شک کی گنجائش نہیں ہے۔ شریمتی کے کویتا نے کشمیری پنڈت کے مسائل اور

جدوجہد کرنے اور ہندوستانی پارلیمنٹ کی رکن کی حیثیت سے مسائل پر جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ لندن اڈوائزری رپورٹ کے چیرمین پوچارام سریندر ریڈی نے لندن مین ٹی آرایس میں ٹی آرایس سیل کے قیام کی تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے لندن میں خصوصی این آر آئی شعبہ کو قائم کرنے اور اس کیلئے حکومت کا تعاون حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ لندن میں منعقدہ کراٹے مقابلوں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے او یو جے سی کے صدر راجو نے شرکت کی اور تحریک میں شرکت کرتے ہوئے تلنگانہ کے حصول میں ان کی جانب سے کئے گئے کارناموں کو واقف کروایا۔ لندن این آر آئیز ٹی آر ایس صدر انیل نے لندن میں منعقدہ پروگرام میں خصوصی طورپر شرکت پر شریمتی کے کویتا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے نوجوانوں کو کویتا کی تائید پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سنہرے تلنگانہ میں این آر آئیز کی جانب سے مکمل تعاون کا ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر ٹی آرایس حکومت کے 100 دن مکمل پر کتابچہ کی رسم اجرائی عمل میں لائی۔ اس پروگرام میں اشوک، چندر شیکھر گوڑ، سنیل ریڈی کے علاوہ رحیم سیفی،سمن رائو، نرملا شویتا، تروپتی ناگاراجو و دیگر بھی مووجد تھے۔

TOPPOPULARRECENT