Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / لندن میں چاقوزنی کے واقعات ،چار نوجوان ہلاک

لندن میں چاقوزنی کے واقعات ،چار نوجوان ہلاک

لندن ،2جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں سال نو کے جشن کے دوران چاقوؤں کے وار سے 4 نوجوانوں کو قتل اور پانچویں کو شدید زخمی کردیا گیا، چاروں نوجوانوں کی عمریں 17سے 20برس کے درمیان تھیں۔پولیس نے 5مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ ان واقعات کا نیوائرکے جشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ راجدھانی لندن میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چاقوزنی کے واقعات سامنے آئے ہیں اور یہ اس کی بدترین مثال ہے جبکہ شہر کے لیے یہ واقعات تشویش ناک تصور کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ لندن میں 2017 کے دوران چاقوؤں کے وار سے کم از کم 80 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا، جن میں سے 25 نابالغ تھے ۔لندن میں پیش آنے والی قتل کی4 مختلف وارداتوں کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جو سٹی سینٹر سے دور پیش آئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT