Monday , December 18 2017
Home / دنیا / لندن ٹیوب دھماکہ: مشتبہ ملزمین سے پوچھ گچھ جاری

لندن ٹیوب دھماکہ: مشتبہ ملزمین سے پوچھ گچھ جاری

لندن ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ یارڈ کے انسداد دہشت گردی افسران نے لندن کی ٹیوب ریل میں ہوئے بکیٹ بم دھماکہ کی تفتیش میں شدت پیدا کردی اور دونوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھا جنہیں گذشتہ ہفتہ دھماکے کے واقعہ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس میں 30 افراد زخمی ہوئے تھے حالانکہ دونوں ملزمین کی شناخت ہنوز ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم ان کی عمریں 18 اور 21 سال بتائی گئی ہیں۔ تاہم اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہیکہ دونوں ملزمین پناہ گزین تھے اور سن بری کے اسی مکان میں رہا کرتے تھے جو گذشتہ ہفتہ پولیس کے دھاوؤں کا نشانہ بنا تھا۔ 18 سالہ ملزم کو ڈوور فیری پورٹ سے ہفتہ کی صبح کو گرفتار کیا گیا تھا جسے ایک عراقی پناہ گزین بتایا گیا ہے جبکہ 21 سالہ ملزم جسے اسی دن سہ پہر کو گرفتار کیا گیا تھا، اسے مقامی طور پر لوگ یحییٰ فرخ کے نام سے جانتے ہیں اور جسے شامی پناہ گزین بتایا گیا ہے۔ دونوں مشتبہ ملزمین کی گرفتاری کے بعد یوکے ہوم سکریٹری امبرروڈ نے اعلان کیا کہ اس وقت ملک میں دہشت گردی کی سطح جس تشویشناک حد تک بڑھ چکی تھی اس میں اب نمایاں کمی ہوئی ہے کیونکہ تحقیقات میں کافی حد تک پیشرفت ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT