Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / لندن :کتاب کی رسم اجرا تقریب میں ملیا کی آمد

لندن :کتاب کی رسم اجرا تقریب میں ملیا کی آمد

مفرور تاجر کی آمد کے ساتھ ہی ہندوستانی ہائی کمشنر کی واپسی
لندن 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بینکوں کو ہزاروں کروڑ روپئے کے واجبات کے مقدمہ میں مفرور قرار دئے گئے وجئے ملیا نے یہاں لندن میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں ہندوستانی ہائی کمشنر نوتیج سرنا بھی شریک تھے ۔ یہ تقریب لندن اسکول آف اکنامکس میں منعقد ہوئی تھی جو ایک کتاب کیرسم اجرائی تھی ۔ نوتیج سرنا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ وہ تقریب میں موجود تھے کہ اسی وقت وجئے ملیا وہاں داخل ہوئے ۔ کتاب کے مصنف سہیل سیٹھ نے ادعا کیا کہ وجئے ملیا کو اس تقریب کیلئے مدعو نہیں کیا گیا تھا اور تقریب میں ہر کسی کو شرکت کی عام اجازت تھی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ جب یہ پتہ چلا کہ وجئے ملیا بھی تقریب میں آ موجود ہوئے ہیں نوتیج سرنا یہاں سوال و جواب کا سشن شروع ہونے سے قبل ہی واپس روانہ ہوگئے ۔ سہیل سیٹھ نے ایک نیوز چینل سے کہا کہ دوران تقریب وجئے ملیا یہاں داخل ہوئے نوتیج سرنا اٹھ اکھڑے ہوئے اور وہاں سے چلے گئے ۔ یہ کہنا کہ انہوں نے وجئے ملیا سے ملاقات کی غلط ہے ۔ امید ہے کہ لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن اس پر جلدی ہی ایک بیان جاری کریگا ۔

TOPPOPULARRECENT