لندن کی تاریخی مساجد کو درجہ اول و دوم کی درجہ بندی

لندن ۔ 13 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن کی دو مساجد کو اُن کی طرز تعمیر اور تاریخی اہمیت کی بنیاد پر خصوصی موقف سے نوازا گیا ہے ۔ دریں اثناء ایک وزیر نے بتایا کہ انگلینڈ میں مسلمانوں کے تاریخی اثاثہ جات میں لندن سنٹرل مسجد اور اسلامک کلچرل سنٹر موقوعہ ریجنٹ پارک ، وسطی لندن اور فضل مسجد جو لندن کے جنوب مغرب میں واقع ہے کو درجہ دوم کی عمارات میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ میں تاریخی نوعیت کی تقریباً 5,00,000 عمارتیں ہیں جبکہ ان میں سے صرف 5.8 فیصد عمارتوں کو ہی درجہ دوم کا موقف عطا کیا گیاہے ۔ ساؤتھ فیلڈ علاقہ میں واقع فضل مسجد احمدیہ مسلم فرقہ کا ہیڈکوارٹرس ہیں اور 1926ء میں جس وقت اس مسجد کا افتتاح ہوا تھا تو یہ اپنی نوعیت کی ’’کسی مقصد کے تحت ‘‘ تعمیر کی گئی پہلی مسجد تھی ۔ جبکہ ووکٹنگ جو لندن کے جنوب مغرب کا ایک مستقر ہے ۔ کسی ’’مقصد کے تحت ‘‘ پہلی مسجد 1889 ء میں تعمیر کی گئی تھی ۔ دوسری طرف شاہجہاں مسجد کو اول درجہ کا موقف عطا کیا گیا ہے جو ایک ایسی درجہ بندی ہے جو شاہی رہائش گاہ یعنی بکنگھم پیالیس کو بھی عطا کی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT