Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / لندن کی تشہیر و ترویج کیلئے میئر صادق خاں کا دورۂ ہند

لندن کی تشہیر و ترویج کیلئے میئر صادق خاں کا دورۂ ہند

لندن۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے میئر صادق خاں نے کہا کہ برطانوی دارالحکومت کی تجارتی و تہذیبی تعلقات کے پسندیدہ مقام کی حیثیت سے ترویج و تشہیر کیلئے رواں سال کے دوران وہ ہندوستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔ صادق خان نے جن کے اجداد ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے اور تقسیم کے وقت پاکستان اور پھر وہاں سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے، کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران پہلے سینئر برطانوی سیاست داں کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے دورہ پر انہیں کافی خوشی ہے اور وہ اس کیلئے بے چینی سے منتظر ہیں۔ صادق خاں نے کہا کہ ’’ایک ایسے شخص کی حیثیت سے جس کے آباء و اجداد ہندوستان میں پیدا ہوئے اور پاکستان گئے پھر وہاں سے لندن منتقل ہوئے ہوں۔ میں بھی برصغیر (ہند) سے گہری وابستگی اور محبت رکھتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT