Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / لندن کی مساجد میں شب قدر کے اجتماعات

لندن کی مساجد میں شب قدر کے اجتماعات

مانچسٹر ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مانچسٹر اور نارتھ ویسٹ کی 100 زیادہ مساجد میں تراویح وقیامِ لیل میں 27ویں شب قدر کو قرآن کریم کے ختم، جشن نزول قرآن کی شایان شان تقریبات منعقد ہوئیں جس میں ہزاروں مرد وخواتین نوجوانوں اور کم عمر بچوں نے نہایت جوش وخروش جذبہ اسلامی حب رسولؐ سے سرشار ہوکر شرکت کی ۔ مانچسٹر اور نارتھ ویسٹ کی مساجد میں حفاظ کرام نے 30پارے سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ اس مواقع پر ہر عمر کے لوگوں نے رات بھر مسجد میں تراویح ، ختم قرآن ،دعاؤںاورعبادت میں گزاری ۔ انگریزی میں نوجوان خطیب امام عاصم علامہ قاری جاوید اختر قاری نور، قاری عبدالمالک حافظ علامہ معین اختر نے قرآن پاک سنایا اور سنا۔ اس موقع پر قرآن پاک کی عظمت کے بارے میں خطاب اور ہدیہ نعت بحضور سرور کونین پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT