Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / لندن کی مسجد کے قریب کار بھیڑ میں گھس گئی ، 3 زخمی

لندن کی مسجد کے قریب کار بھیڑ میں گھس گئی ، 3 زخمی

لندن۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں ایک اور نفرت انگیز جرم کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک مسجد کے قریب بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں کار گھس گئی جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اس واقعہ کو تن آسانی سے نہ لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء المجلس الحسینی مسلم عبادت گاہ موقوعہ کرکل ووڈ پر میٹرو پولیٹن پولیس کو مطلب کرلیا گیا جو آکس گیٹ لین سے قریب ہے۔ کار ڈرائیور نے اندھادھند طریقہ سے گاڑی کو کئی راہگیروں پر چڑھادیا۔ دو کمسن نوجوان معمولی طور پر زخمی ہوئے جبکہ ایک 50 سالہ شخص تشویشناک حالت میں ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔ اس واقعہ کو دہشت گرد واقعہ قرار نہ دے کر نفرت انگیز جرم سے تعبیر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء حسینی ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہیں اس بات کا بے حد صدمہ ہے کہ ان کی کمیونٹی پر ایسا حملہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ مسجد میں سانحہ کربلا سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے وعظ کا سلسلہ جاری تھا۔

TOPPOPULARRECENT