Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / لندن کی ہوٹل میں آتشزدگی، وجہ نامعلوم

لندن کی ہوٹل میں آتشزدگی، وجہ نامعلوم

لندن،7جو3ن (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے وسطی علاقے نائٹس برج کے بارہ منزلہ لگژری ہوٹل میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل میندرین اورینٹل میں ایک ہفتے پہلے لاکھوں پاؤنڈ کی تعمیر نو کا کام مکمل ہوا تھا، یہ عمارت ایک سو پندرہ سال پرانی ہے ، ایک سو بیس فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ لوگوں کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے ، آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔

طالبان کے ساتھ جنگ بندی کیلئے صدر افغان کا اعلان
کابل ،7جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان جنگجؤوں کیساتھ 20جون تک کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیاہے ۔مسٹر غنی نے ٹیلی ویژن پر نشرہوئے اپنے خطاب میں اس کا اعلان کیا۔انھوں نے کہاکہ طالبان کے علاوہ داعش جیسی دیگر تنظیموں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ماہ رمضان کے دوران مسٹر غنی کے اس فیصلہ کو کافی اہم تصور کیاجارہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT