Monday , December 18 2017
Home / دنیا / لندن کے ٹاور برج پر ہر طرف ٹرمپ مخالف بیانرس

لندن کے ٹاور برج پر ہر طرف ٹرمپ مخالف بیانرس

لندن ،20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب سے کچھ گھنٹے پہلے لندن کا ٹاور برج آج ٹرمپ مخالف بینرز سے پرُ نظر آیا۔مسٹر ٹرمپ سے ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے ٹاور برج پر ان کے خلاف متعدد بیانرس لگے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک بینر پر لکھا تھا “بلڈ برج ناٹ والس۔ مسٹر ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر کے طور پر آج حلف لیں گے ۔حلف برداری تقریب سے قبل انہیں کئی احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ٹورنٹو سے لے کر سڈنی تک ان کی مخالفت ہو رہی ہے ۔لندن میں ایک مہم شروع کی گئی ہے مہم جس کا نام “برج ناٹ فار والس رکھا گیا کی طرف سے منعقد احتجاج کے دوران ٹاور برج کو مکمل طور پر بیانرس سے بھردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT