Tuesday , December 11 2018

لنڈسے وون کا سبکدوشی کا فیصلہ

نیویارک۔13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی خاتون سکی پلیئر لِنڈسے وون نے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فروری 2019 میں آخری مرتبہ ونٹر اولمپکس مقابلوں میں حصہ لیں گی اور کھیل کو خیر باد کہہ دیں گی۔امریکی سکی پلیئر اب تک 82 میڈلز جیت چکی ہیں جبکہ ورلڈ ریکارڈ سویڈ ن کے انگیمار اسٹین مارک کا ہے جنہوں نے 86 میڈلز جیتے۔ لِنڈسے وون نے ایک انٹرویومیں کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ توڑیں اس کیلئے فروری 2019 تک ہی وقت ہے ،میں ریکارڈ کیلئے سبکدوشی واپس نہیں لوں گی۔

TOPPOPULARRECENT