Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / لنکا کی فوج نے 28 ہندوستانی ماہی گیرگرفتار کرلئے

لنکا کی فوج نے 28 ہندوستانی ماہی گیرگرفتار کرلئے

کولمبو۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 28 ہندوستانی ماہی گیروں کو آج سری لنکا کی بحریہ کے عملہ نے گرفتارکرلیا ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بین الاقوامی آبی حدود پار کر کے سری لنکا کی آبی حدود میں ماہی گیری کررہے تھے ۔ جاریہ ماہ ہندوستانی ماہی گیروں کی گرفتاری کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔ یہ ماہی گیر پڈوکوٹائی ‘ رام بندھ اور ٹیوٹی کورن کے متوطن ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائرکٹر سمکیات ٹاملناڈو نے کہا کہ سری لنکا کی بحریہ نے ساحلی محافظین کے تعاون سے ان افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تین ماہی گیر کشتیاں ضبط کرلی ہیں ۔

برطانیہ کا نڈر شخص بلندترین عمارت سے پیراشوٹ کے ساتھ کودپڑا
لندن۔13مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خطرناک اقدام کرتے ہوئے ایک شخص برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی بلند ترین عمارت ’’دی شرد‘‘ کی چھت سے ایک پیراشوٹ کے ذریعہ نیچے کود پڑا اور بحفاظت اترگیا ۔ عینی گواہ جسٹن نواک نے اس کی تصویریں لے لیں۔ وہ 87 منزلہ عمارت کی چھت سے پوری مہارت کے ساتھ زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا ۔ اس کی شناخت ہنوز پوشیدہ رکھی گئی ہے ‘ تاہم یہ واقعہ ہفتہ کی صبح سینٹ تھامس اسٹریٹ پر پیش آیا ۔ شرد بلڈنگ لندن برج کے کنارے ہے اور 1016فٹ(310)میٹر بلند ہے۰

TOPPOPULARRECENT