Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / لنکا کی مسلسل ناقص کارکردگی، تحقیقات کیلئے کمیٹی کا قیام

لنکا کی مسلسل ناقص کارکردگی، تحقیقات کیلئے کمیٹی کا قیام

کولبو۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل زوال کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چار رکنی پینل ٹیم کی حالیہ ناقص مظاہروں اور متواتر ناکامیوں کی تحقیقات کرے گی۔ سری لنکا کے وزیر کھیل دیاسری جیا سیکرا نے اس متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں سینئر عہدیدار شامل کیے جائیں گے۔کمیٹی دو ہفتے میں کرکٹ سیمینار کا انعقاد کریگی جس میں سابق کپتان، اسٹار کرکٹرز، سابق سلیکٹرز، کوچز ، بین الاقوامی ماہرین، صوبائی کرکٹ منتظمین اور میڈیا نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔ یہ ماہرین ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات کا پتہ لگاکر بہتری کیلئے سفارشات مرتب کریں گے۔ خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں سری لنکائی ٹیم کی کارکردگی تشویش ناک رہی ہے، خاص طور پر کمارا سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان کی سبکدوشی کے بعد تو ٹیم بکھر گئی ہے۔سری لنکا ٹوئنٹی 20 میں عالمی نمبر ایک مقام کھوچکی ہے۔ سری لنکا 2014سے دو مرتبہ ہوم ٹسٹ سیریز میں شکست کھائی ہے۔ حال ہی میں اسے ہندوستان کیخلاف تین ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں کلین سوئپ کی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ وہ پاکستان اور زمبابوے سے ونڈے میں ناکام ہو چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف اس کو پہلی مرتبہ ٹسٹ شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ونڈے میں اسے زمبابوے نے شکست دی جبکہ ہندوستان کے خلاف رواں ونڈے سیریز میں بھی وہ ناکام ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT