Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / لنگایت اور ویراشیو ا، ہندو مذہب کی شاخیں

لنگایت اور ویراشیو ا، ہندو مذہب کی شاخیں

منگلورو۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پریایا پیجاور مٹھ کے وشویشاتیرتھ سوامی نے کہا ہے کہ اگرچہ لنگایت کمیونٹی میں لنگایت اور ویراشیوا کی روایات پائی جاتی ہیں لیکن وہ ہندو مذہب کی یکساں شاخیں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اوڈوپی میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ لنگایت برادری میں یوں تو دو علیحدہ روایات دیکھنے میں آتی ہیں لیکن وہ علیحدہ نہیں۔ وہ ہندو مذہب کی یکساں شاخیں ہیں۔ سوامی جی نے کہا کہ لنگایت اور ویراشیوا ایسے ہی ہیں جیسے فلسفے کی دو شاخیں ’دویتا اور ادویتا‘ ۔ لنگایت برادری جو 12 ویں صدی کے فلسفی و شاعر بسویشور کو مانتے ہیں، وہ ریاست کرناٹک میں سیاسی اور عددی طاقت کے اعتبار سے مضبوط گروپ ہیں۔

جموں میں اندرون دو ہفتے ڈینگی کے 88 کیس
جموں ۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 11 دنوں میں یہاں ڈینگی کے ایک دو نہیں بلکہ 88 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ریاست میں جولائی سے اس مرض کے متاثرین کی جملہ تعداد 336 ہوگئی ہے۔ تازہ 88 کیسوں میں ضلع جموں کے 71 مکین ہیں ، 7 کا تعلقہ سامبا، 6 کا کٹھوا، 2 کا اودھم پور اور راجوری وڈوڈا ضلعوں سے ایک ایک کا تعلق ہے۔ وزیر صحت بلی بھگت نے کل شام یہاں سری مہاراجہ گلاب سنگ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے ڈینگی کے پھیلائو اور اس پر قابو پانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے محکمہ صحت کو اپنی کوششوں میں شدت پیدا کرنے اور ڈینگی کے تعلق سے عوام میں بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT